Aake rassiyon se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Aqueel Abbas
آکے رسیوں سے سکینہ کو چھڑالو بابا
میں ہوں مشکل میں مجھے پاس بلالو بابا
بھاگتے اونٹ سے بابا میں کئی بار گری
در بھی چھینے میرے دیکھو میری پوشاک جلی
مجھکو زنداں کے اندھیروں سے نکالو بابا
آکے رسیوں سے سکینہ کو۔۔۔
نیند آتی نہیں سونے سے بھی ڈر لگتا ہے
لوں جو کروٹ تو میرے کانوں سے خوں رستا ہے
اپنے سینے پہ گھڑی پل کو سلالو بابا
آکے رسیوں سے سکینہ کو۔۔۔
شمر سے مانگوں جو پانی تو جھڑک دیتا ہے
پھر میرے سامنے مٹی پہ گرا دیتا ہے
بھیج کے غازی کو دو گھونٹ منگالو بابا
آکے رسیوں سے سکینہ کو۔۔۔
تیرے قاتل مجھے رونے سے منع کرتے ہیں
کبھی روتی ہوں تو عابد پہ ستم کرتے ہیں
کھول کے رولوں مجھے نیزے پہ اٹھالو بابا
آکے رسیوں سے سکینہ کو۔۔۔
نہ کوئی مجھکو بلاتا ہے سکینہ کہہ کر
شام کے لوگ بلاتے ہیں یتیمہ کہہ کر
ٹھوکریں کھاتی سکینہ کو سنبھالو بابا
آکے رسیوں سے سکینہ کو۔۔۔
بال کھینچے ہیں میرے رخ پہ بھی طمانچے مارے
دیکھ کے غازی کے سر کو رہے ہنستے سارے
ہاے زرا اپنا وفادار جگادو بابا
آکے رسیوں سے سکینہ کو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.