Aajao ab aajao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sachay Bhai
آ جاؤ اب آ جاؤ اب آ جاؤ سکینہ
با نو کی صدا تھی کہ نہ
تڑ پاؤ سکینہ
اب مجھ سے جدائی کا ا لم اٹھ نہ سکے گا
یوں روٹھ کے مادر سے نہ تم جاؤ سکینہ
---آ جاؤ اب آ جاؤ
پھر پیا ر سے ماں کہہ کے پکارو میری دلبر
اماں کو نہ اس طر ح سے تڑپاو سکینہ
---آ جاؤ اب آ جاؤ
اصغر کی جدائی علی اکبر کی جدائی
کافی ہے نہ تم بھی مجھے رلواو سکینہ
---آ جاؤ اب آ جاؤ
کانوں سے لہو بہتا ہے رخسار ہیں نیلے
یہ شکل نہ عباس کو دکھلاؤ سکینہ
---آ جاؤ اب آ جاؤ
لپٹا کے کلیجے سے دُعائیں میری کہنا
اک ننھی سی تربت جو کہیں پاؤ سکینہ
---آ جاؤ اب آ جاؤ
کیا مجھ سے خطا ہو گئی کیوں روٹھ گئی ہو
اس غمزدہ مادر کو یہ بتلاؤ سکینہ
---آ جاؤ اب آ جاؤ
یہ سچ ہے بہت قید میں دکھ تم نے اٹھائے
سو باپ کی آغوش میں سو جاؤ سکینہ
---آ جاؤ اب آ جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.