Aaja ay mere baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Aqif Hussain
آجائیں میرے بابا جان
ہائے معصوم سکینہ نے تڑپ کر یہ کہا
آجائیں میرے بابا جان
رات دن روتی ہوں کرتی ہوں فقط یاد تجھے
ایک پل چین نہیں آتا ہے زنداں میں مجھے
اے میرے بابا جدائی نہ میں سہہ پاؤنگی
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
اب تیرے بعد میں سمجھی ہوں یتیمی کیا ہے
دور جو گھر سے ہوئی سمجھی اسیری کیا ہے
درد و غم اور ستم سہتی ہے دکھیا تیری
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
دیکھو رخسار پہ ہیں کتنے طمانچوں کے نشاں
جسم میں دیکھو ذرا کتنے ہیں دروں کے نشاں
درد اتنے ہیں کہ لگتا ہے میں مر جاؤں گی
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
تیرے سینے پہ ہی سوتی تھی لپٹ کر میں تجھے
اب بھلا خاک پہ نیند آئے تو آئے کیسے
ہائے دیکھو تو سکینہ کی ذرا بے چینی
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
ہائے کانوں سے لہو اب بھی ٹپکتا ہے میرا
اور گردن میں بھی رسی کے نشاں ہیں گہرا
کتنی زخمی ہوں میں آجاؤ یہ دکھلاؤں گی
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
آج بھی کتنی ہوں پیاسی میں بتاؤں کیسے
ہونٹ سوکھے ہیں زبان خشک دکھاؤں کیسے
سانس لیتی ہوں تو تھراتا ہے یہ جسم میرا
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
ہائے بابا تیرے زخموں کو نہیں بھولی میں
بے کفن لاشہ تیرا اب بھی نہیں بھولی میں
یاد میں تیرے تڑپتی ہوں جگر ہے چھلنی
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
باپ کے غم میں وہ اعظم ہائے دم توڑ گئی
قید خانے میں ہر ایک دل کو روتا چھوڑ گئی
پھر عاکف آئے گی زنداں سے نہ آواز کوئی
آجائیں میرے بابا جان
ہاے معصوم سکینہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.