Aahista chalo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Irfan Haider
دمشق کا ہے سفر بے ردا ہے آل نبی
نہ محملیں نہ کجاوہ ہے نہ ہودج ہے کوئی
اسیر سب تھے مگر ایک ہی رسن میں بندھے
گلا سکینہ کا ہے شانے حرم کے جکڑے ہوئے
رسن جو کھنچتی ہے کرتی ہے سکینہ نالے
ٹہرو آہستہ چلو
آہستہ چلو اے پھوپھی اماں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
اے اماں گلا اس طرح جکڑا ہے رسن میں
دو گام بھی چلنے کی نہیں جان بدن میں
کھلوادو رسن کردو یہ احساں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
کس شان سے نکلی تھی سواری میرے گھر سے
عمو مجھے خود لائے تھے محمل میں بٹھا کے
اک یہ ہے سفر ہائے پھپھی جاں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
یہ دیکھ کے روتے ہیں میرے بابا سناں پر
رونے پہ مجھے درے لگاتا ہے ستمگر
روتے ہیں اسی رن میں چچا جاں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
کیا دن ہے میرے ناز اٹھاتا نہیں کوئی
اماں میری سانسوں کا بھروسہ نہیں کوئی
چہرے سے اذیت ہے نمایاں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
میں آپکے زخموں سے بھی واقف ہوں پھوپھی جاں
کچھ وعدے نبھانے ہیں مجھے بر سرِ زنداں
بس کہتی ہوں با حال پریشاں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
مر جائے گی مر جائے گی اس راہ میں مضطر
دادا کو صدا دیتی ہوں ہر گام تڑپ کر
یا شاہ نجف سید ذیشاں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
اے اماں کلیجے میں الجھنے لگی سانسیں
اب اور سفر کرنے کی طاقت نہیں مجھ میں
جا پاؤں گی کیا جانب زنداں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
اے مظہر و عرفان سکینہ کی فغاں پر
زینب نے کہا میں بھی تڑپ جاتی ہوں دختر
جب کہتی ہے تو مجھ سے میری جاں
رسی سے گلا دکھتا ہے میرا
آہستہ چلو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.