Yaad aayi na tumhe
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Alamdar Razvi
یاد آی نہ تمہیں فاطمہ صغریٰ بابا
کربلا جا کے مجھے بھول گےء کیا بابا
حرف حرف اس کا بہت غور سے پڑھنا بابا
کانپتے ہاتھوں سے لکھی ہوں یہ نامہ بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
دور افتادہ مریضہ نے لکھا ہے تسلیم
آپ سب کو میری جانب سے یہ کہنا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
والد کو پھپھی اماں کو چچا کو میرے
فاطمہ یاد بہت کرتی ہے کہنا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
کس کس کی شکایت کروں اللّٰہ اللّٰہ
ایک خط بھی کسی نے نہیں لکھا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
دیکھ کر حال میرا روتی ہے غربت میری
ہچکی جب آتی ہے چلاتی ہوں بابا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
بھای اکبر کو بھجانے کا کیا تھا وعدہ
جلد بھجوایےء یا آیےء بابا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
بھای قاسم کی میرے ہو گیء ہوگی شادی
میری جانب سے مبارک انہیں کہنا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
پیار کرنا میری جانب سے علی اصغر کو
یاد آتا ہے وہ چھوٹا میرا بھیا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
روکے آخر میں مریضہ نے یہ لکھا حلمی
جلد پردیس سے آ جاؤ خدارا بابا
یاد آی نہ تمہیں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.