Karna Hay Ya Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Kazmi Brothers
وہ ناز کبریا ہے وہ شاہ کربلا ہے
زہراؑ کے دل کا چین ہے وہ ہی میرا حسینؑ ہے
دل میں عشق حیدرؑ کا ایک دیا جلانا ہے
کرنا ہے یا حسین
سیدہؑ کے بچوں کا فرش غم بچانا ہے
کرنا ہے یا حسین
لاکھ مشکلیں آئیں گردنیں بھی کٹ جائیں
فتویٰ اگر دیں لیں گر آسمان سے بھی لائیں
ہم نے اپنی نسلوں کو ماتمی بنانا ہے
یہ جو پرسہ داری ہے منکروں پہ بھاری ہے
اے یزیدیوں سن لو کربلا ہماری ہے
رب کے سب خزانوں میں یہ الگ خزانہ ہے
تیرا لہو رائیگاں نہ جائے گا
بہن کا وعدہ ہے یہ رنگ ضرور لائے گا
ہے دین کی بقا بنائے لا الہ حسینؑ بادشاہ
آنسووں کے بادل سے کیا لڑیں گے یہ جلسے
ہے نگاہ خالق میں طے یہ روز اول سے
ایک طرف حسینی ہیں ایک طرف زمانہ ہے
مجھ گنہگار پہ ہر دم ہے یہ انعام حسینؑ
میری ہر قدم مدد کرتا ہے زرغم حسینؑ
چوم لیتا ہو جہاں دیکھتا ہو نام حسینؑ
کربلا عشق من آست و منم غلام حسینؑ
جان سے پیاری میں عشق والا ہے مجھ کو
یہ صلہ ماں کی طہارت سے ملا ہے مجھ کو
یا حسین یا حسین
سنگتوں کے لشکر ہیں کیا غضب کے تیور ہیں
یہ نشان ماتم ہی ماتمی کا زیور ہیں
ماتمی جلوسوں کی شان فاتحانہ ہے
غم ہے یہ بہتر کا سیدہ ؑ کی چادر کا
کربلا میں نیز کی نوک پر کسی سر کا
سیدوں کو اس غم نے حشر تک رُلانا ہے
حشر کی فضا ہوگی مسند قضا ہوگی
کون جنتی ہوگا کس کو کیا سزا ہوگی
سیدہ میں اختر یہ فیصلہ سنانا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.