Sughra ne likha khat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Sachay Bhai
صُغریٰ نے لکھا خط میں کہ زہرا کے دل و جاں
آداب بجا لاتی ہے بیٹی شہِ ذیشاں
اماں کی جُدائی نے میرا چین ہے لُوٹا
حضرت کی جُدائی ہے میرے قتل کا ساماں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
میں کون تمہاری ہوں جیئوں یا کہ مروں میں
اے بھولنے والو! میرا کوئی نہیں پُرساں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
بھیا علی اکبر تو مجھے بھول ہی بیٹھے
کیا آپ بھی بیٹی کو بُھلا بیٹھے چچا جاں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
آنا ہو تو آ جاؤ ابھی جان ہے باقی
صورت کو ترستے ہیں میرے دیدہء حیراں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
فرمائیے اکبر سے میری سمت سے بابا
بھیا یہ بہن آپ کی کچھ دن کی ہے مہماں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
حسرت ہے کہ اکبر کی بلا لے کہ مروں میں
ہنگامِ نزع آپ کا ہاتھوں میں ہو داماں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
ہاتھوں پہ چچا جان کہ ہو میرا جنازہ
کاندھا میرے تابوت کو دے اکبرِ ذیشاں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
افسوس کہ تب پہنچا مگر قاصدِ صُغریٰ
جب لُٹ چُکا تھا قافلہِ سرورِ ذیشاں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
سینے پہ سِناں کھائے پڑے تھے علی اکبر
ہاتھوں کو کٹائے تھا پڑا بازوئے سلطاں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
اک تیر سے پہلو علی اصغر کے لگا تھا
تُربت پہ بُکا کرتے تھے بیٹھے شاہِ ذیشاں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
خط پڑھ کہ جگر پھٹ گیا فرزندِ نبی کا
قاصد سے کہا یاں ہے میرے قتل کا ساماں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
عباس و علی اکبر و قاسم گئے مارے
تیروں کا ستم جھیل گیا اصغرِ ناداں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
میں تین شب و روز کا پیاسا ہی مروں گا
پانی پہ میرا فاتحہ دلوانا میری جاں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
اب ساتھ تمہارے ہیں دُعائیں میری صُغریٰ
اب تیرا خُدا حافظ و ناصر ہو میری جاں
صُغریٰ نے لکھا خط ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.