Sughra ne kaha haye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Sachay Bhai
صُغریٰ نے کہا ہائے برادر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے
بیمار بہن اُن کو کہاں ڈھونڈنے جائے
اکبر نہیں آئے
کیا جانیئے کس بات پہ وہ مجھ سے خفا ہیں
نظروں سے یہ نہاں ہیں
یوں گھر سے گئے لوٹ کہ پھر گھر نہیں آئے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔
دم آنکھوں میں اٹکا ہے نظر در پہ گڑی ہے
مرنے کی گھڑی ہے
کیا جانیئے اب قبر میری کون بنائے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔
جس راہ سے آنے کی خبر دے کے گئے تھے
سو وعدے کئے تھے
بیٹھی ہوں اُسی راہ پہ میں آس لگائے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔
بھائی جو نہیں پاس تو پھر کون ہے میرا
ہر سو ہے اندھیرا
ہے کون میری قبر پہ جو شمع جلائے
اکبر نہیں آئے
صُغریٰ نے کہا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.