Sughra ki aa rahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Hasan Sadiq
مر جاۓ گی صغرا گھبراے گی صغرا
صغرا کی آ رہی تھی صدا ساتھ لے چلو
سب کے لئے کروں گی دعا ساتھ لے چلو
عادی نہیں سفر کی اگر اماں تھک گیء
اصغر لیا کروں گی اٹھا ساتھ لے چلو
سب کے لئے کروں گی دعا ساتھ لے چلو
صغرا کی آ رہی تھی۔۔۔
اکبر کی دید میں ہے میری زندگی کا راز
اکبر سے یوں کرو نہ جدا ساتھ لے چلو
سب کے لئے کروں گی دعا ساتھ لے چلو
صغرا کی آ رہی تھی۔۔۔
بن ماں کے ہوں یتیم ہی سمجھو اگر مجھے
اللّٰہ کرے گا صبر عطا ساتھ لے چلو
سب کے لئے کروں گی دعا ساتھ لے چلو
صغرا کی آ رہی تھی۔۔۔
جنگل میں نکلے دم تو وہی دفن کیجیےء
ہر گز نہیں کروں گی گلہ ساتھ لے چلو
سب کے لئے کروں گی دعا ساتھ لے چلو
صغرا کی آ رہی تھی۔۔۔
اکبر کو سہرا چاہے سکینہ ہی باندھ لے
دے دونگی دور ہی سے دعا ساتھ لے چلو
سب کے لئے کروں گی دعا ساتھ لے چلو
صغرا کی آ رہی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.