Soona hai madina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Hadi Ali Khan Muslim
سُونا ہے مدینہ سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا یہ خطِ فاطمہ صغریٰ
سُونا ہے مدینہ
کب لوٹ کے گھر آئو گے یا شاہِ مدینہ
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
میں در پہ کھڑی رہتی ہوں اک آس لگائے
بھّیا نہیں آئے
شکوہ نہیں اکبر سے ہے تقدیر سے شکوہ
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
دو دن سے میرے حلق سے پانی نہیں اُترا
قربان ہو صغریٰ
دل کہتا ہے پردیس میں تم پیاسے ہو بابا
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
پردیس میں بھّیا ہو اگر بیاہ تمہارا
ارمان ہے میرا
باندھے ہوئے سہرا میری تُربت پہ بھی آنا
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
میں راتوں کو سوتی ہوں تو جاگ اُٹھتی ہوں اکثر
کیا بات ہے آخر
بکھرائے ہوئے بال نظر آتی ہے زہرا
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
اک شیشے میں کچھ خاک لیے پھرتی ہے دادی
اور کرتی ہے زاری
مظلوم حسینا میرے مظلوم حسینا
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
اماں کی بھری گود رہے مانگ نہ اُجڑے
خالق سے دُعا ہے
یا رب میرے بے شیر کا آباد ہو جھولا
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
خط پڑھ کے حسین ابنِ علی خوب سا روئے
اور سر کو جھُکائے
قاصد کے قریب رکھ دیا اک ننھا سا لاشہ
سُونا ہے مدینہ
عاشور کو آیا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.