Rab khair karein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Mir Mohsin Ali
رب خیر کریں میرے بابا کی
صغریٰ کی صدا یہ ہے
کل خواب میں دیکھا تھا یہ سماں
تپتا ہوا صحرا خوں کے نشاں
تھے احمد ِ مرسل اشک فشاں
جلتے ہوئے خیموں کا تھا دھواں
رب خیر کریں ۔۔۔
کُملایا ہوا تھا کیوں اصغر
در پہ تھی کھڑی غم میں مادر
جھولا بھی جلا آتا ہے نظر
کیا کوئی نہیں جو لے اس کی خبر
رب خیر کریں ۔۔۔
گٹھڑی میں یہ کس کا لاشہ ہے
وہاں غش میں پڑی کیوں کبریٰ ہے
کیوں سر کو جھُکائے بابا ہے
روتا ہوا میرا کنبہ ہے
رب خیر کریں ۔۔۔
گرتے تھے کبھی اُٹھتے تھے کبھی
تھی اُن کی کمر کس غم سے جھُکی
چلتی تھی گلے پہ اُن کے چھُری
سر پیٹ کے روئے دادا علی
رب خیر کریں ۔۔۔
کچھ بیبیاں تھیں جو قیدی بنی
بے سایہ تھیں بے چادر تھیں
بچے تھے کہیں مائیں تھیں کہیں
روتا تھا فلک ہلتی تھی زمیں
رب خیر کریں ۔۔۔
وہ کس کے جواں کا لاشہ تھا
سینے میں تھا اُس کے نیزہ گڑھا
تھے جس کو اُٹھائے شاہِ ھُدیٰ
کیا اکبر میرا مارا گیا
رب خیر کریں ۔۔۔
دریا کے کنارے عموں میرا
ہاتھوں کو کٹائے کیوں ہے پڑا
پرچم بھی ہے اُس کا خوں میں بھرا
کیا ماجرا ہے یا رب تُو بتا
رب خیر کریں ۔۔۔
جب بھی یہ پڑھا جائے نوحہ
چاروں طرف ہو گا شور بپا
ہے احمد و محسن کی یہ دُعا
ہم سے ہو خوش بی بی زہرا
رب خیر کریں ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.