Lene aao bhai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Irfan Hussain
وقتِ آخر یہ کہا اکبر نے بابا جان
دیکھلوں اک بار پھر سے بہنا کو جو وہاں
ہاں اسی لمحہ نظر آی مدینے کی زمیں
کر رہی تھی یہ بین سر کو جھکائے نازنین
لینے آؤ بھائی مجھکو گھٹ رہا ہے دم یہاں
در پہ اپنے سر کو رکھ کر کہہ رہی تھی نازنیں
بھائی اکبر لینے مجھکو اب تلک آے نہیں
یاد میں تیری یہ بہنا مر نہ جائے بھائی جاں
لینے آؤ بھائی مجھکو۔۔۔
آنکھوں سے اسکے بہے جاتے تھے آشکوں کے چراغ
بے کسی اور بے بسی کا دل میں تھا اس کے جو داغ
ماتھے کی ہر ایک شکن سے اٹھتا تھا غم کا دھواں
لینے آؤ بھائی مجھکو۔۔۔
ہوگیء ہے وہ فراق غم میں اس طرح نڈھال
دیکھ کر سنسان در کو لونچتی تھی سر کے بال
یاد آتے ہیں جو اکبر سنتی تھی جب بھی اذاں
لینے آؤ بھائی مجھکو۔۔۔
باپ کی شفقت کبھی اور ماں کی ممتا تھی کبھی
بھائی بہنوں کی محبت پیار کرتی تھی پھوپی
پھرتا تھا آنکھوں میں اس کے ہر گھڑی سارا سماں
لینے آؤ بھائی مجھکو۔۔۔
ہاے بیماری کا عالم اس پہ ہے تنہائییاں
چومتی ہے بھائی اکبر کے قدموں کے نشاں
آشکوں سے لکھ لکھ کے خط میں کر دیا سب کچھ بیاں
لینے آؤ بھائی مجھکو۔۔۔
بیٹھ کر دن بھر مصلے پر یہ کرتی تھی دعا
کنبے سے میرے ملا دو مجھکو اے بہر خدا
گھٹنیوں چلتا اب ہوگا میرا اصغر بے زباں
لینے آؤ بھائی مجھکو۔۔۔
دل کا خون بن کر سیاہی کرتا ہے احمد رقم
اور رہے گا تا قیامت دل میں یہ عرفاں کا غم
سوگ میں تیرے اے بی بی روتا ہے سارا جہاں
لینے آؤ بھائی مجھکو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.