Le chalo baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Irfan Haider
جب مدینے سے چلا قافلہ کربوبلا
تھا یہ صغر اکے لبوں پر نوحہ
لے چلو بابا مجھے لے چلو بابا
اپنے ہمراہ سوئے کربوبلا
لے چلو بابا۔۔۔
آپکی یاد میں رو رو کے میں مر جائوں گی
با با اکبر کی قسم چین نہیں پائوں گی
میری سانسوںکابروسہ نا رہا
لے چلو بابا۔۔۔
قافلے والوں کو پانی بھی پلائوں گی میں
اپنی آغوش میں اصغر کو سلائوں گی میں
با با یہ آپ سے وعدہ ہے میرا
لے چلو بابا۔۔۔
میرے کانوں میں جو آوازِ اذاں آئے گی
میرے اکبر کی مجھے یاد بہت آئے گی
بھائی کی یاد نہ بن جائے قضائ
لے چلو بابا۔۔۔
کیسے اکبر کے بِنا عید گزاروں گی میں
کبھی تم کو کبھی عمّوں کو پُکاروں گی میں
جب کوئی پاس نہ ہو گا بابا
لے چلو بابا۔۔۔
دھوپ اور گرم ہوا ہو گی سفر میں دیکھو
اپنے آنچل میں چھُپا لوں گی علی اصغر کو
یوں نہ اصغر کو کرو مجھ سے جُدا
لے چلو بابا۔۔۔
خواب اکبر کی عروسی کے بہت دیکھے تھے
خاک ہو جائیں گے اے بابا سب ارماں میرے
دل یہی سوچ کے روتا ہے میرا
لے چلو بابا۔۔۔
چچا عباس اور سکینہ پھُوپھی زینب سے
آخری بار ملا دو مجھے بابا سب سے
پھر یہ بیمار نہیں دے گی صدا
لے چلو بابا۔۔۔
بھّیا عابد کو روز دوا پلائوں گی میں
اُن کی راہوں میں نگاہوں کو بچھائوں گی میں
تم کنیزوں کی طرح بحرِ خدا
لے چلو بابا۔۔۔
اچھا مہمل میں مجھے تم نہ بیٹھانا بابا
تم مجھے راہ میں پیدل ہی چلانا بابا
نہ کروں گی میں شکایت نہ گِلا
لے چلو بابا۔۔۔
میں نے مانا کے نہیں کام میرا محضر میں
بابا اتنا تو بتا دو کے اکیلے گھر میں
زندہ رہ پائے گی صغریٰ تنہا
لے چلو بابا۔۔۔
جب کبھی ہو کے ہوا مدینے سے آتی ہے
آج بھی مظہر و عرفان یہ صدا آتی ہے
اپنے ہمراہ سُوئے کر ب و بلا
لے چلو بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.