Laut ke aaja mere
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Mir Hasan Mir
دیتی تھی صغرا یہ دہائی
لوٹ کے آجا میرے بھائی
تم مجھے لے جاؤ گے یہ وعدہ کیا تھا
کیوں مجھے لے جانے نہیں آئے ہوا کیا
ہائے بہت دیر لگائی
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
راستہ تکتی ہویث مر جاۓ گی بہنا
تیرے بنا اب نہیں جی پائے گی بہنا
سہہ نہیں سکتی میں جدائی
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
بیٹھی ہوئی در پہ کبھی کرتی یہ نوحہ
ہائے میرا بھائی ابھی تک نہیں آیا
کوئی خبر بھی نہیں لایا
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
پھرتا ہے ان آنکھوں میں اب تک تیرا چہرہ
اک بھی پل ایسا گزرا ہے بھیا
جب کہ تیری یاد نہ آئی
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
میں تو ہر ایک وقت تیرے غم میں ہوں روتی
مجھ کو میرے بھائی خبر ہی نہیں ہوتی
کب ہوا دن رات کب آئی
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
روتا ہوا ایسا مجھے چھوڑ گیا تو
رکتے نہیں بھائی میری آنکھوں سے آنسو
ایسی گھٹا درد کی چھائی
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
جینے کی اب کوئی مجھے آس نہیں ہے
کوئی بھی اے بھائی میرے پاس نہیں ہے
مجھ پہ ترس کھا میرے بھائی
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
گوہر دلگیر یہی لب پہ تھا نوحہ
ہائے یہی کہتے ہوئے مر گئی صغرا
لوٹ کے آجا میرے بھائی
لوٹ کے آجا میرے بھائی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.