Chalo Hussain tmhen karbala bulati hay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Safre Imam Hussain recited by Nazim Party
چلو حسینؑ تمہیں کربلا بُلاتی ہے
صدائے فاطمہ زہرؑلحد سے آتی ہے
طواف کرتا تھا جِس گھر کا خانہ کعبہ
کہ حاجیوں کی جماعت وہ گھر جِلاتی ہے
قدم حسینؑ اُٹھاتے ہیں سوُئے کرب و بلا
قدم سے لُپٹی ہوئی کائنا ت جاتی ہے
خبرہے شام غِریبا ں تیرے اِندھیرے کو
نبیؐ کے روُضے پہ صغرؑا دیئے جِلاتی ہے
بِتا اِے ماہِ محرم یہ کون بی بی ؑ ہے
وہ بال کھُول کے بس چاند دیکھے جاتی ہے
یہ کون بی بی ؑ ہے اور کِس کی راہ تکتی ہے
نہ موُت آتی ہے اِس کو نہ نیند آتی ہے
نوید ؔ کیا ہوُا لبیک کیوں نہیں کہتے
صدا تو دشت سے ہل مِن کی اِب بھی آتی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.