Kehti thi ye fatema
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Mir Rehan Abbas
کہتی تھی یہ فاطمہ صغریٰ
آؤ گے تو کب آؤ گے
اے میرے بھائی میرے بابا
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہکے گےء تھے آییں گے لینے
تم کو اے میری دختر
چھوڑ دیا کیوں مجھکو تنہا
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہتی تھی یہ فاطمہ۔۔۔
عون و محمد اصغر و قاسم
سبکو نگاہیں ڈھونڈتی ہیں
پوچھ رہا ہے شہر مدینہ
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہتی تھی یہ فاطمہ۔۔۔
گھر کی ویرانی میں جو اضافہ
ہو جاتا ہے اور شام ڈھلے
نوحہ گر ہے خالی ہجرہ
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہتی تھی یہ فاطمہ۔۔۔
کوئی چراغ جلانے والا
شہر مدینے میں نہ رہا
ویران ہے سرکار کا روضہ
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہتی تھی یہ فاطمہ۔۔۔
روشنی ہو گی کب ہجروں میں
کب ویرانی جاے گی
گھیر رہا ہے مجھکو اندھیرا
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہتی تھی یہ فاطمہ۔۔۔
صبح کو رونا شام کو رونا
سب موسم ہیں رونے کے
رکتا نہیں اشکوں کا دریا
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہتی تھی یہ فاطمہ۔۔۔
آؤ ظفر ریحان دلاسہ
دے دکھیاری صغریٰ کو
کرتی رہی بیمار یہ نوحہ
آؤ گے تو کب آؤ گے
کہتی تھی یہ فاطمہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.