Kab aaoge bhaiya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Dilawar Hasan
یہ بیمار صغرا نے بابا کو لکھا
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
بہت بڑھ گیا میرے جینے کا خطرہ
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہی بات رہتی ہے اکثر زباں پر
مجھے بھول بیٹھے ہو تم دور جا کر
اکیلے مدینے میں ڈرتی ہوں بھیا
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہ بیمار صغرا۔۔۔
سبھی نے مجھے بے سہارا کیا ہے
بہت جلد سب نے کنارہ کیا ہے
یہ عون و محمد سے قاسم سے کہنا
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہ بیمار صغرا۔۔۔
ابھی خیر ہے مجھکو لے جاؤ آ کر
اداسی کے سینے پہ رکھے ہے پتھر
کہیں ٹوٹ جاے نہ سانسوں کا رشتہ
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہ بیمار صغرا۔۔۔
گزرتا ہے دن بیکسی کے سہارے
نکلتے ہیں آنکھوں سے اشکوں کے دھارے
ادھر شام آی ادھر درد اٹھا
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہ بیمار صغرا۔۔۔
بگڑتی چلی جا رہی ہے طبیعت
ہے گھیرے ہوے ہر طرف سے مصیبت
بدلنے کو رخ ہے میری زندگی کا
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہ بیمار صغرا۔۔۔
میں دہلیز پر آ کے بیٹھی رہوں گی
تم آواز دو گے تو میں بول دونگی
اگر بھیجنا تو اتنا بتانا
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہ بیمار صغرا۔۔۔
رکے ہی نہیں اشک آنکھوں میں عشرت
ہوی سوگوار میں برپا قیامت
پڑھا جس نے نوحہ سنا جس نے نوحہ
کب آؤ گے بھیا کب آؤ گے بھیا
یہ بیمار صغرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.