Bhaiya mujhe bhool
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Nadeem Sarwar
سب پھولوںکے گہنے میںسنواری دلہن آئے
تم جیسے ہوبس ویسی ہی پیاری دلہن آئے
سر پہ اگر سہرا سجانا
ہاتھ پہ کنگنہ جو بندھانا
بھیا مجھے بھول نہ جانا
فاطمہ صغرانے یہ اکبر کو لکھا ہے
بھائی سلامت رہو بہناکی دُعا ہے
بعدِدُعا دل میںیہ ارمان بسا ہے
مسندِشادی جو بچھانا
بھیا مجھے بھول۔۔۔
بابا کی آغوش میںمیں بھی تو پلی ہوں
بھیا تیری اُنگلی پکڑکر میں چلی ہوں
کیوںمیں تیری چھائوںسے محروم رہی ہوں
باباکی جب چھائوں میںجانا
بھیا مجھے بھول۔۔۔
بابا سے کہنا کہ میری جلدخبر لیں
ٹوٹ نہ جائیں کہیںبابا میری سانسیں
کٹتا نہیںدن نہ گزرتی ہیںیہ راتیں
خط میرابابا کو سنانا
بھیا مجھے بھول۔۔۔
بھیا تیرے بعد جو دن عید کا آیا
عید کے دن عیدی میںغم میںنے ہے پایا
مجھ کو بھرے گھر کی جدائی نے رُلایا
دُکھ یہ میرا سب کو بتانا
بھیا مجھے بھول۔۔۔
سُنتی ہوں کربل کی بہت گرم ہوا ہے
اماں سے کہنا کہ یہ صغرا نے کہا ہے
پھول سا اصغرجو میراساتھ گیا ہے
دھوپ سے جب اُس کو بچانا
بھیا مجھے بھول۔۔۔
بہنوں کا دل جانِ جگر ہوتا ہے بھائی
آنکھیںٹہرتیںہیںجدھر ہوتا ہے بھائی
میرے تڑپنے کا اثر ہوتا ہے بھائی
تم ہو جہاں مجھ کو بلانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.