Assalam o alaika ya Sayeda
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nazim Party
ہائے پردیس میں لٹ گئی ہے بہن
ہائے بھائی میرا رہ گیا بے کفن
بلوۂِ عام ہے سر پہ چادر نہیں
بھائی کے خون سے سرخ ہے یہ زمین
ہائے باندھی گئی بازوؤں میں رسن
ہر مصیبت کو تنہا اُٹھاتی ہوں میں
مجھ کو رخصت کرو شام جاتی ہوں میں
تازیانوں سے زخمی ہے میرا بدن
حشر تک ہم کو روئے گی کرب و بلا
ہائے اہلِ حرم ہو گئے بے ردا
ہو گیا رن میں برباد میرا چمن
ہائے اجڑی بہن کی ہے حسرت یہی
بھائی کی لاش پر ہائے رو نہ سکی
بے کفن بھائی ہے اور میں بے وطن
میرے عونؑ و محمدؑ مارے گئے
اور سکینہؑ کے گوہر اُتارے گئے
میرے قاسمؑ کا ٹکڑے ہوا ہے بدن
ہائے اکبرؑ کا سینہ بھی چھلنی ہوا
فرش سے عرش تک ایک کہرام تھا
لاش اکبرؑ کی لائے جو شاہِ زمن
میرے غازیؑ کے بازو ہوئے جو قلم
خون میں تر بہ تر تھا جری کا علم
بے اماں ہو گئی بنتِ خیبر شکن
ہائے اصغرؑ کا جھولا جلایا گیا
پانی تیروں سے اس کو پلایا گیا
خاک پر سو گیا ہائے تشنہ دہن
سلسلہ شہؑ کے ماتم کا جاری رہے
آخری سانس تک پُرسہ جاری رہے
ہو زباں پر محب یا حسینؑ و حسنؑ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.