Bemaar behan ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Sajid Jafri
بیمار بہن کا نوحہ تھا
کیوں آے نہیں بھیا اکبر
کیا لینا مجھے تب آؤ گے
مر جاۓ گی جب صغرا اکبر
بیمار بہن سے جاتے ہوے
وعدہ یہ کیا تھا آؤں گا
بابا نے تجھے کیوں روک لیا
اتنا تو مجھے بتلا اکبر
بیمار بہن کا۔۔۔
میں سونچتی رہتی ہوں اکثر
اور دیکھتی رہتی ہوں راہیں
کیوں دیر ہوی آنے میں تجھے
اب مجبوری ہے کیا اکبر
بیمار بہن کا۔۔۔
کھا جاے گا مجھکو سونا گھر
اب پھیل رہی ہے مایوسی
ویران ہوی ساری راہیں
اور گھر میں ہے اندھیارا اکبر
بیمار بہن کا۔۔۔
اے بھای میرے یہ دھیان رہے
گر دیر ہوی پچھتاؤ گے
کب آؤ گے مجھکو لینے کو
جلدی مجھے خط لکھنا اکبر
بیمار بہن کا۔۔۔
میں گور کنارے ہوں خود ہی
ناراض ہوا ہے کیوں مجھ سے
یا مجھے بتا دے بس اتنا
کب تک دیکھوں رستہ اکبر
بیمار بہن کا۔۔۔
میں گھر میں اکیلی بیٹھی ہوں
سب چاہنے والے روٹھ گےء
اشکوں کی روانی میں پڑھلے
کیا حال لکھوں دل کا اکبر
بیمار بہن کا۔۔۔
اک بھای کی فرقت میں ظفر
نوحہ یہ لب صغرا پہ رہا
گر دیر ہوی مر جاؤں گی
ہے وقت اب بھی آ جا اکبر
بیمار بہن کا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.