Baba ki baatein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
جانے کیا حادثہ ہے ہونے کو
جی بہت چاہتا ہے رونے کو
بولی یہ صغرا اے بادِ صبا
بابا کی کچھ باتیں سنا
گھبرا رہا ہے دل میرا
بابا کی کچھ باتیں سنا
بولی یہ صغرا۔۔۔
میں منتظر ہوں بابا سے کہنا
سب حال میرا جا کے بتانا
بولی یہ صغرا
دعا میری لے جا تو جاتی ہوا
بابا کی کچھ باتیں سنا
بولی یہ صغرا۔۔۔
بس یہ ہوا تو اکبر سے کہنا
مر جاؤں گی تو آؤ گے بھیا
بولی یہ صغرا
وعدہ کیا تھا بھلا کیوں دیا
بابا کی کچھ باتیں سنا
بولی یہ صغرا۔۔۔
بابا کی خوشبو مجھکو سنگھا دے
کس دیس میں ہیں اتنا بتا دے
بولی یہ صغرا
علم تو نے دیکھا چچا کا بتا
بابا کی کچھ باتیں سنا
بولی یہ صغرا۔۔۔
اکبر نے شادی جس دم رچای
سچ کہنا اسکو میں یاد آی
بولی یہ صغرا
لگتا تھا کیسا وہ دولہا بنا
بابا کی کچھ باتیں سنا
بولی یہ صغرا۔۔۔
اصغر کو میرے تم پیار کرنا
وہ گھٹنیوں اب چلتا تو ہو گا
بولی یہ صغرا
بلاییں بھی لینا اسے چومنا
بابا کی کچھ باتیں سنا
بولی یہ صغرا۔۔۔
نہ صغرا سے جب دل سنبھالا گیا
تو اشکوں سے بابا کو خط میں لکھا
سن کر سمر یہ جاتی ہوا نے
دیکھا رضا جو آنسوں چھپا کے
بولی یہ صغرا
رونا ہے کیسا چھپاتی ہے کیا
بابا کی کچھ باتیں سنا
بولی یہ صغرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.