Baba dam ghutta hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Mir Mohsin Ali
ویران اُداس گھر میں صغریٰ کی یہ صدا ہے
تنہائیوں میں بابا دم میرا گھُٹ رہا ہے
بابا دم گھُٹتا ہے
روداد اپنے غم کی اشکوں سے لکھ رہی ہوں
تنہا میں بیٹھے بیٹھے ہر دم یہ سوچتی ہوں
لینے نہیں تم آئے کیا تم کو ہو گیا ہے
بابا دم گھُٹتا ہے۔۔۔
قاسم کو دیکھ لوں میں اصغر کو دیکھ لوں
چھوٹی بہن سے مل لوں اکبر کو دیکھ لوں
بیمار ہوں میں بابا میری یہی دواہے
بابا دم گھُٹتا ہے۔۔۔
خالی پڑے ہیں حُجرے سُونے پڑے ہیں بستر
ڈستا ہے مجھ کو بابا اُجڑا ہوا میرا گھر
کیا آپ کی نظر میں میری یہی سزا ہے
بابا دم گھُٹتا ہے۔۔۔
آ جائیں آپ واپس یا پھر مجھے بُلا لیں
فرقت میں آپ کی ہم گھُٹ گھُٹ کے مر نہ جائیں
وہ شدتِ آلم ہے دم لب پہ آ گیاہے
بابا دم گھُٹتا ہے۔۔۔
پہلی سی رونقیں وہ سب یاد آ رہی ہیں
بھائی بہن کی یادیں مجھ کو ستا رہی ہیں
اک دردِ مستقل ہے اشکوں کا سلسلہ ہے
بابا دم گھُٹتا ہے۔۔۔
بس میں نہیں ہے میرے اب انتظار کرنا
میرے طرف سے بابا تم اُس کو پیار کرنا
اصغر کا مسکرانا نظروں میں پھر رہا ہے
بابا دم گھُٹتا ہے۔۔۔
مولا یہ شعر کب ہے ٹکڑے ہیں یہ جگر کے
یہ نوحہ تیری بیٹی صغریٰ کو یاد کر کے
احمد نے کہہ دیا ہے محسن نے پڑھ دیا ہے
بابا دم گھُٹتا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.