Akbar ghar aaja
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Irfan Haider
اندھیرے گھر میں صغرا دیّے جلاتی ہے
جب دل گھبراتا ہے جب یاد ستاتی ہے
بیمار بہن تجھ کو رو رو کے بلاتی ہے
اکبر گھر آجا صغرا کا واسطہ
یاد میں تیری رو رو کر مر جائے گی صغرا
اکبر گھر آجا صغرا کا واسطہ
تُو دُور ہے مجھ کو یہ غم ہے
بابا کی تجھے قسم ہے
میں تکتی رہی تیرا راستہ
مدینے سے تو جب گیا کربلا
کربلا کربلا ہائے کربلا
مجھ کو بھی لے چل پورا کردے وعدہ
اکبر گھر آجا۔۔۔
اب کٹتے نہیں ہیں رات اور دن
میں کیسے جیوں تیرے بن
یہاں آگئی مجھے موت اگر
میرے بھائی آنا میری قبر پر
قبر پر قبر پر ہائے قبر پر
ناناؐ کی جا کر کرتی ہوں روز دُعا
اکبر گھر آجا۔۔۔
آواز میں تیری جیتے جی
میں پھر سے اذان سُن لوں
تجھے دیکھنا ہے محراب میں
تُو اک بار آجا میرے خواب میں
خواب میں خواب میں ہائے خواب میں
میں نے دیکھا ہے زخمی تیرا سینہ
اکبر گھر آجا۔۔۔
اکبر یہ تمنّا ہے میری
میں شادی رچاؤں تیری
بہن بھائی ہم دوبارہ ملیں
بڑھانی ہیں بھیّا مجھے منتّیں
منتّیں منتّیں ہائےمنتّیں
مانی ہیں میں نے دیکھوں تیرا سہرا
اکبر گھر آجا۔۔۔
جب چاند محرم کا دیکھا
دل میرا تڑپ کے بولا
خدا سے یہی دُعا میں نے کی
بڑھادے میرے بھائی کی زندگی
زندگی زندگی ہائے زندگی
میری بھی تجھ کو لگ جائے میرے بھیّا
اکبر گھر آجا۔۔۔
صغرا نے خط میں
ذیشان و عرفانِ عزا یہ لکھا
سرِ کربلا یہ خط کھول کر
حسین آگئے اک جواں لاش پر
لاش پر لاش پر ہائے لاش پر
آکر شہ بولے پیغام ہے صغرا کا ہائے
اکبر گھر آجا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.