Acha kiya baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Nadeem Sarwar
چاہت کا میری کیسا یہ مجھ کو صِلا دیا
اچھا کیا بابا جو مجھ کو بھُلادیا
زنداں رہو ہزاروبرس شادماں رہو
بابازمیںپہ بن کے سداآسماں رہو
قرآن تم پہ سایا کرے تم جہاںرہو
پڑھتی ہوں ہر نماز میں بابا یہی دُعا
اچھا کیا بابا۔۔۔
باباتمہارے بعد میں خوشیوں سے دُور ہوں
لیکن تمہاری راہ میں تکتی ضرور ہوں
بیمار و ناتواںہوں غموں سے میں چور ہوں
اب کے تو دن بھی عید کا رو کر گزر گیا
اچھا کیا بابا۔۔۔
راتوںکو جاگ جاگ کر کرتی ہوں یہ دُعا
کنبے کو راس آئے میرے دشتِ کربلا
دریا کے پاس خیمہ ہو شہہ کا لگا ہوا
گرمی کے دن ہیں اماں کہ سر پر رہے ردا
اچھا کیا بابا۔۔۔
اصغر کو بھیج دو علی اکبر کو بھیج دو
کچھ روز کو سہی میری مادر کو بھیج دو
کوئی نہیں تو بس میری خواہر کو بھیج دو
ہونٹوں پہ اب تو صغرا کا دم ہے رُوکاہوا
اچھا کیا بابا۔۔۔
کرتا ہے کون یوںبھی مریضوں سے اتنا پیار
رسیداں ہوتم ہو میری بہار میں گل خزاں
ویسے بھی اب نصیب میں میرے ہے انتظار
بُجھتا ہُوا چراغ ہوں اپنے مزار کا
اچھا کیا بابا۔۔۔
ہاں یہ قلق ہے اماں نے مجھ کو کیا نہ یاد
اکبر تو لینے آئیںگے کتنا تھا اعتماد
اللہ اب تو پوری کرے گا میری مراد
آئے گا جب مدینے میںکربل کا قافلہ
اچھا کیا بابا۔۔۔
لگتا ہے میری قبر پہ آئو گے اے پدر
وہ بھی اگر پہنچ گئی تقدیر سے خبر
تلقین پڑھنا پائو گے بازو کو تھام کر
تنہائیاںاُ ٹھائیں گی تابوت بھی میرا
اچھا کیا بابا۔۔۔
اے سروروریحان کوئی جاکے یہ کہے
صغرا وہ سانحہ کہاں معلوم ہے تجھے
بابا شہید ہوگئے بھائی نہیں رہے
رو رو کے روز کس کو تُو دیتی ہے اب صدا
اچھا کیا بابا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.