Ali kay lehje me bint e Zehra pyam e haq yun suna rahi hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nazim Party
علیؑ کے لہجے میں بنتِ زہراؑ پیامِ حق یوں سنا رہی ہے
ضمیرِ آدم پکار اُٹھا صدائے معبود آ رہی ہے
ہمک کے گردن پہ تیر لے لو چراغِ احمدؐ بُجھے نہ اصغرؑ
یہی تو ایک روشنیٔ حق ہے جسے یہ دنیا بُجھا رہی ہے
چمکتی تیغوں میں لال اپنے نہ بھیجو زینبؑ انہیں نہ بھیجو
پڑے ہیں کُشتوں کے ڈھیر رن میں اجل کھڑی مسکرا رہی ہے
جو ہو سکے تو اے امِ لیلیٰؑ پسر کی میت پہ تم نہ جانا
سِناں کا پھل گھر بنا چکا ہے جوانی منّت بڑھا رہی ہے
پڑی ہے خیموں میں لوٹ اکبرؑ گوہر سکینہؑ کے چِھن رہے ہیں
کہاں ہو عباسؑ عونؑ و قاسمؑ سکینہؑ تم کو بلا رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.