Acha baba jaa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
آخری رخصت کو آے جب شہ کربوبلا
جوڑ کے ہاتھوں کو صغرا نے یہ بابا سے کہا
اچھا بابا جا رہے ہو جاؤ بس اتنا کرو
پاس اصغر کو میرے لیکن خدارا چھوڑ دو
سخت گرمی کا سفر ہے اور یہ ننھی سے جان
پھول سا اصغر میرا مرجھا نہ جاے بابا جاں
آپ کے ہجرے میں جنت کی ہوا کا ہے گزر
میں وہی سوونگی بابا اس کو لے کر رات کو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
میں بنا اکبر کے جی نہ پاؤں گی بابا مگر
دل بہل جاے گا اصغر کو ہمکتا دیکھ کر
یہ بھرا گھر ہو گا جو ویران مر جاؤں گی میں
زندہ رہنے کا میرے کوئی بہانا بھی تو ہو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
ساتھ اپنے لوریاں دے کر سلاؤں گی اسے
سیدہ کی میں کہانی خود سناؤں گی اسے
دیکھ کر اصغر کا چہرہ چین آے گا مجھے
اس کے چہرے میں شباہت آپ کی آتی ہے جو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
ہاتھ میرے سر پہ رکھ کے کون دے گا اب دعا
تم نہ ہو گے بابا نہ اکبر نہ عابد چچا
جا رہی ہے ماں بہن پھوپھیاں سبھی منہ موڑ کے
میں بھرے گھر کے ہوں عابد کیا کروں بابا کہو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
بابا اکبر سے میں کہتی ہی رہی کب آؤ گے
سر جھکائے وہ کھڑا تھا اشک آنکھوں میں لیےء
یاد جب وعدہ دلایا رو کے وہ کہنے لگا
جلد آؤں گا بہن میں دم رہا سینے میں تو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
جلد بلوانا میرے بابا مدینے سے مجھے
بھای کا سہرا بناؤں گی میں اپنے ہاتھ سے
حسن میرے بھائیوں کا دیکھے گا سارا جہاں
دولہا جب اکبر سا ہو اصغر سا شہ بالا بھی ہو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
مسکراتا ہے میرا اصغر سکینہ کی طرح
وہ چلی جاے گی تو کیسے جاؤں گی میں بھلا
یاد آے گی سکینہ کی تو دیکھوں گی اسے
دل سکوں پاے گا کیسے گھر میں جب کوئی نہ ہو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
حلق کو اصغر کے بابا چومتے ہو جب کبھی
یوں تڑپ جاتے ہو جیسے زخم دیکھا ہو کوی
مسکراتا ہے جو اصغر رو دیا کرتے ہو تم
مسکرانے میں چھپا ہے راز کیا اس کے کہو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
جب ثمر آے حرم دیکھا رضا صغرا نے کیا
ماں کی گودی میں نہیں اصغر ہے کرتہ خوں بھرا
لکڑیاں جھولے کی سینے سے لگاے ہے رباب
کہہ رہے ہیں رو کے عابد دھوپ سے اماں اٹھو
اچھا بابا جا رہے ہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.