Abbas sughra se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Irfan Haider
قافلہ جب کہ روانہ تھا سوے کربوبلا
آ کے عباس سے کہنے لگی رو کر صغرا
چچا جان آپ کی بات میرے بابا نہیں ٹالیں گے
آپ بابا کو منالیں گے چچا جان
لے چلےء مجھے کربوبلا ساتھ
چچا جان لے چلےء مجھے کربوبلا ساتھ
مولا عباس نے جا کر یہ شہ دیں سے کہا
بی بی ضد کرتی ہے لے چلےء اسے کربوبلا
حسین بولے اے میرے بھائی علمدار
عباس صغریٰ سے کہو تم گھر میں رہو
عباس عباس عباس
ہم جہاں جاینگے ماحول شرابی ہوگا
سر چھپانے کے لےء ہوگی میسر نہ ردا
صبر کرنا شہزادی
اک سبب ہے اور مگر
تم شبیہ فاطمہ ہو
میں کیسے تمہیں لے جاؤں کربلا
عباس صغریٰ سے کہو۔۔۔
دور دریا سے میرے خیمے لگیں گے بیٹا
اور ہفتم سے سبھی پیاسے رہیں گے بیٹا
صبر کرنا شہزادی
ہونگے حرم بھی خاک بسر
تم شبیہ فاطمہ ہو
میں کیسے تمہیں لے جاؤں کربلا
عباس صغریٰ سے کہو۔۔۔
صبحِ عاشور کے آثار جو ہونگے مضطر
خون روےنگے سبھی سن کے اذان اکبر
صبر کرنا شہزادی
وہ ہے شبیہہ پیغمبر
تم شبیہ فاطمہ ہو
میں کیسے تمہیں لے جاؤں کربلا
عباس صغریٰ سے کہو۔۔۔
دیکھ سکتی ہی نہیں ایسا وہ منظر ہوگا
حلق پر میرے رواں شمر کا خنجر ہو گا
صبر کرنا شہزادی
ہونگی وہاں پہ خود مادر
تم شبیہ فاطمہ ہو
میں کیسے تمہیں لے جاؤں کربلا
عباس صغریٰ سے کہو۔۔۔
بیٹا پھر شامِ غریباں میں چھنے گی چادر
خیمے جل جاینگے پھر ہوگی قیامت کی سحر
صبر کرنا شہزادی
شام کی جانب ہوگا سفر
تم شبیہ فاطمہ ہو
میں کیسے تمہیں لے جاؤں کربلا
عباس صغریٰ سے کہو۔۔۔
شام کی گلیوں سے بازاروں سے گزریں گے حرم
پہلے دربار میں پھر قید میں جایینگے حرم
صبر کرنا شہزادی
قیدی رہیں گے تشنہ جگر
تم شبیہ فاطمہ ہو
میں کیسے تمہیں لے جاؤں کربلا
عباس صغریٰ سے کہو۔۔۔
ایک اک لفظ ہے مظہر تیرا عرفانِ عزا
کہکے یہ رونے لگے سید زیشان عزا
صبر کرنا شہزادی
تم سے رہے آباد یہ گھر
تم شبیہ فاطمہ ہو
میں کیسے تمہیں لے جاؤں کربلا
عباس صغریٰ سے کہو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.