Abbas ka jab zikre
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Ali Zia Rizvi
عباس کا جب ذکر وفا کرتی تھیں صغرا
بس خیر کی اس وقت دعا کرتی صغرا
اک بار بھرے گھرکو میں ان آنکھوں سے دیکھوں
رو رو کے مدینے میں دعا کرتی تھیں صغرا
---عباس کا جب ذکر
پردیس میں بابا نے مجھے دل سے بھلایا
شکوہ یہی نانی سے کیا کرتی تھیں صغرا
---عباس کا جب ذکر
اب گھٹنیوں چلنے لگا ہو گا میرا اصغر
یہ کہہ کے بہت یاد کرتی تھیں صغرا
---عباس کا جب ذکر
آتا تھا مدینے میں اگر کوئی مسافر
بے چین بہت سن کے ہوا کرتا تھیں صغرا
---عباس کا جب ذکر
اک آس لگائے ہوئے وہ بیٹھی تھیں در پر
آئیں گے چچا لینے کہا کرتی تھیں صغرا
---عباس کا جب ذکر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.