Aalam o masaib mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Ali Zia Rizvi
آلام و مصائب میں گرفتار ہے صغرا
بیمار ہے صغرا لاچار ہے صغرا
آلام و مصائب میں
سب چھوڑ گئے اماں پھوپھی اور برادر
سوچا نہ کسی نے بھی کہ بیمار ہے اصغر
آلام و مصائب میں
سب بھول گئے جا کے خبر تک نہیں بھیجی
کیا ایسی فرقت کی سزاوار ہے صغرا
ہے وجہ جدائی یہی صحت کی خرابی
اب اپنی ہی بیماری سے بیزار ہے صغرا
آلام و مصائب میں
ملتا ہےسکوں دن کو نہ نیند آتی ہے شب کو
اکبر تیری آمد کی طلبگار ہے صغرا
آلام و مصائب میں
کم ہوتی نظر آتی نہیں اشک فشانی
کچھ ایسےہی حالات سے دوچار ہے صغرا
کرتے ہیں انیس آہ و بکا پڑھ کہ یہ نوحہ
کنبےکی جدائی سے دل افگار ہے صغرا
آلام و مصائب میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.