Zainab ye dua
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Murtaza Ali
زینب یہ دعا مانگی ہاتھوں کو اٹھا کر
یا رب میرے عباس کو تو صبر عطا کر
بدلے ہوئے تیور ہیں ماتھے پہ پسینہ ہے
ہاتھوں میں الم بھی ہے اور مشک سکینہ ہے
لگتا ہے کہ اب غازی کر دیگا بپا محشر
زینب یہ دعا مانگی۔۔۔
شبیر پریشان ہے وعدہ بھی نبھانا ہے
گھر بار لٹا کر بھی اسلام بچانا ہے
چمکے نہ کہیں تیغ وفا جوش میں آکر
زینب یہ دعا مانگی۔۔۔
کرتی ہے بیاں خواہر شبیر یہ روکر
نرغے میں لیا ہم کو جفا کاروں نے آکر
آے نہ کہیں غیض میں عباس دلاور
زینب یہ دعا مانگی۔۔۔
موجوں میں طلاطم ہے یہ خوف ہے پانی کو
دہراے نہ پھر دنیا خیبر کی کہانی کو
ہم پر یہ کرم کیجیے اے خالق اکبر
زینب یہ دعا مانگی۔۔۔
معبود تیری راہ میں اکبر کو بھی دیں گے
ننھے سے مجاہد علی اصغر کو بھی دیں گے
کردیں گے فدا حضرت قاسم کو سجا کر
زینب یہ دعا مانگی۔۔۔
میں عون و محمد کو بھی قربان کروں گی
بھائی پہ فدا اپنے دل و جان کروں گی
لے جاؤں گی میں خاک بلا سر پہ اٹھا کر
زینب یہ دعا مانگی۔۔۔
تاریخ میں تجھ جیسا نہیں اور کوئی بی بی
عاشق نہیں لکھ پاتے کہانی یہ تیری بی بی
بیتاب مرتظی نے کہا آشک بہا کر
زینب یہ دعا مانگی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.