Zainab ne kiye bain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ali Zia Rizvi
زینب نے کے بین یہ مرقد سے لپٹ کر
اٹھو میرے بھیا ، اٹھو میرے بھیا
ہم آۓ ہیں بازاروں میں درباروں میں ہو کر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
کردیجئے بحل میری خطا اتنی تھی مجبور
میں بیکس و رنجور
گم ہوگئی زندان میں امانت تیری دختر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
شرمندہ ہوں یہ داغ جگر پر ہے نمایاں
اے سید ذیشان
پرسے کے لئے آی ہوں بھیا میں لحد پر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
کس جا پہ ہے تربت علی اصغر کی بتا دو
آواز سنا دو
ہو کوئی تو صورت کے جو ٹھرے دل مادر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
وہ میرا وفادار وہ جرار وہ غمخوار
ہم سب کہ نگہبار
کس جا ہے بتاؤ میرا عبّاس دلاور
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
عباس کو بتلادوں سکینہ نے قضا کی
پیاسی ہی سدھاری
تم ساتھ چلو مجھ سے نہ سنبھلے گا یہ سن کر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
کچھ پوچھ تو لو حال سفر کیا ہوئی بیداد
بتلےیگا سجاد
بیٹھا ہے جھکے ہے سر پاس ہی دلبر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
کچھ بولیے می انکو نہیں پوچھونگی بھیا
وہ دونو تھے فدیاں
تھے عون و محمد علی اکبر سے نہ بڑھکر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
کوئی نہ انیس اور نہ ہمدم نہ سہارا
فریاد خدارا
ہے وقت مدد کیجئے حالات کو بہتر
اٹھو میرے بھیا اٹھو میرے بھیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.