Zainab ne kaha ye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Sachay Bhai
زینب نے کہا یہ رو رو کر میں قیدی ہوں
بابا آئو دیکھو آ کر میں قیدی ہوں
دربار میں بے پردہ ہوں کھڑی
بازو میں رسن ہے میرے بندھی
نئے رنگِ زمانہ دیکھے کوئی
ظالم ہے تختِ محمد پر
میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
نانا کا اُٹھا جب سے سایہ
اک پل بھی نہ چین ہم نے پایا
ہوتے ہوتے یہ دن آیا
شبیر کا سر ہے نیزے پر
میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
برباد ہوا زہرا کا چمن
بھائی ہے میرا بے گورو کفن
میں دُکھیاری لاچار بہن
رو بھی نہیں سکتی میت پر
میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
آئو آئو عباسِ علی
خیموں میں ہے سب آگ لگی
بے پردہ ہوئی اولادِ نبی
کیا ہو گا ستم اس سے بڑھ کر
میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
وہ دیکھو سکینہ پھر روئی
پھر مار رہا ہے کوئی شقی
بازو میں رسن ہے میرے بندھی
میں روکوں تو روکوں کیونکر
میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
میں کہنے خُدا حافظ آئی
مجبور ہے بھیا ماں جائی
کیسے دوں کفن تم کو بھائی
چادر بھی نہیں میرے سر پر
میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
قاسم ہو کہاں اکبر ہو کہاں
اے عون و محمد جاتی ہے ماں
عباس میرے اے شیرِ جواں
دیکھو تو ذرا بھیا اُٹھ کر
میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
بابا آئو دیکھو آکر میں قیدی ہوں
زینب نے کہا یہ ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.