Zainab ko madina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nasir Asghar Party
جب خیمے جلے اسباب لٹا
زینب کو مدینہ یاد آیا
سب قتل ہوے کوئی نہ رہا
زینب کو مدینہ یاد آیا
مظلوم کی تھی سجدے میں جبیں
ظالم نے چلای شہ پہ چھری
جس وقت گلا بھای کا کٹا
زینب کو مدینہ یاد آیا
جب خیمے جلے۔۔۔
دریا کے کنارے کربل میں
عباس کے بازو قلم ہوے
جب زین سے اترا شاہ وفا
زینب کو مدینہ یاد آیا
جب خیمے جلے۔۔۔
اکبر کے کلیجے میں تھی انی
اور تیر گلے میں اصغر میں
سجدے میں جھکے اک ابد خدا
زینب کو مدینہ یاد آیا
جب خیمے جلے۔۔۔
بھای نہ رہے بیٹے نہ رہے
جب آی شام غریبوں پہ
بے آس ہوے جب آل عبا
زینب کو مدینہ یاد آیا
جب خیمے جلے۔۔۔
سب ماتمی ماتم کرتے ہیں
عاشق کی زباں پہ ہے نوحہ
یہ کہکے عالم روتا رہا
زینب کو مدینہ یاد آیا
جب خیمے جلے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.