Zainab aisi hasti hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ustad Sibte Jafar
جو زیرِ کساء پروان چڑھے
زینب ایسی ہستی ہے
جو زینِ اب و جد بن کے رہے
زینب ایسی ہستی ہے
وہ جس نے بنائی اپنی جگہ
اربابِ کساء معصوموں میں
خود فاطمہ جس پر ناز کرے
زینب ایسی ہستی ہے
شبیر سے باقی دینِ نبی
شبیر سے باقی پیغمبر
شبیر رہے زندہ جس سے
زینب ایسی ہستی ہے
کنبے کی حفاظت بھی کرنا
دربار میں خطبے بھی دینا
اِس وصف میں ہے ماں سے آگے
زینب ایسی ہستی ہے
خیموں کی حفاظت کی خاطر
ٹوٹا ہوا ایک نیزا لے کر
جو شامِ غریباں پہرا دے
زینب ایسی ہستی ہے
ڈھارس ہے امامِ دوراں کو
زینب سا نگہباں ساتھ میں ہے
عباس کبھی شبیر بنے
زینب ایسی ہستی ہے
سرور کے لئے دیں کی خاطر
جو وار دیئے اُن بیٹوں کا
غم بھی نہ کرے پُرسہ بھی نہ لے
زینب ایسی ہستی ہے
بے پردہ جسے امت نے کیا
اور اپنے تئیں رُسوا بھی کیا
جو امتیوں کا پردہ رکھے
زینب ایسی ہستی ہے
ہر چند ہوئی تشہیر اُسکی
بازاروں میں درباروں میں
چہرے کو چھپایا بالوں سے
زینب ایسی ہستی ہے
گو ہاتھ پسِ گردن ہوں بندھے
اور کہنے کو قیدی ہو پھر بھی
جو گرتے ہوؤں کو سہارا دے
زینب ایسی ہستی ہے
مختار ہے وہ مجبور نہیں
چاہے تو بدل دے پل بھر میں
حالات جو سبطِ جعفر کے
زینب ایسی ہستی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.