Ghar laut kay ghar me pehla diya kis tarhan jalaya Zainab ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nazim Party
گھر لوٹ کے گھر میں پہلا دیا کس طرح جلایا زینبؑ نے
بس آہ بھری اور گُھٹ گُھٹ کے بیٹوں کو پکارا زینبؑ نے
پھر کوئی ہوک اُٹھی دل سے پھر شامِ غریباں یاد آئی
حجروں میں عونؑ و محمدؑ کے دیکھا جو اندھیرا زینبؑ نے
کس طرح سے زینبؑ اور صغراؑ اک دوسرے کو پہچانے گی
صغراؑ کے بال سفید ہوئے کیا کالا جوڑا زینبؑ نے
غش آنے سے پہلے دونوں نے اک دوجے کو بس تھام لیا
صغراؑ نے جو دیکھا زینبؑ کو، صغراؑ کو جو دیکھا زینبؑ نے
اک شور اُٹھا اجڑے گھر میں ہائے اکبرؑ ہائے اصغرؑ
صغراؑ نے سنبھالا زینبؑ کو ، صغراؑ کو سنبھالا زینبؑ نے
بھائی کی یاد میں جیتے جی آنکھوں سے بہایا اک دریا
بیٹوں کی یاد میں جیتے جی آنسو نہ بہایا زینبؑ نے
نبیوںؑ کی وراثت کے وارث کی امانت دار بہن تھی نویدؔ
توحید کے بار کو شانوں پر تنہا ہی اُٹھایا زینبؑ نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.