Warise chadare tatheer
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Tableegh e Imamia
وارثِ چادرِ تطہیر ہے بنتِ زہرا
بعد شبیر کے شبیر ہے بنتِ زہرا
فاطمہ زہرا سی صورت ہے تو سیرت بھی وہی
ضبط کا حوصلہ اور صبر کی ہمت بھی وہی
وہی تقویٰ و طہارت ہے عبادت ہے وہی
ہے وہی لہجہ تو اندازِ خطابت بھی وہی
دیں کے عنوان کی تقریر ہے بنتِ زہرا
وارثِ چادرِ تطہیر۔۔۔
آج بہتان جو رکھتے ہیں نبی زادی پر
اُنہیں لوگوں نے کیا جینا نبی کا دو بھر
دین میں آئے تھے اسلام کا کلمہ پڑھ کر
اور ناموسِ پیمبر کو پھرایا
در در
دینِ اسلام کی توقیر ہے بنتِ زہرا
وارثِ چادرِ تطہیر۔۔۔
مٹ گئے آلِ پیمبر کو مٹانے والے
حشر تک زندہ ہیں اسلام بچانے والے
اس حقیقت سے ہیں واقف یہ زمانے والے
سب سے افضل ہیں محمد کے گھرانے والے
اس گھرانے کی ایک تصویر ہے بنتِ زہرا
وارثِ چادرِ تطہیر۔۔۔
احترام اُن کا رہے ماہِ محرم کی طرح
نام اونچا رہے عباس کے پرچم کی طرح
یہ ہمارے لیئے ہے سورہ مریم کی طرح
اپنی نظروں میں ہے یہ نورِ مجسم کی طرح
پانچ نوروں کی ایک تنویر ہے بنتِ زہرا
وارثِ چادرِ تطہیر۔۔۔
بے ردا ہو کہ کیا دینِ خُدا کا پردہ
ان کے کردار سے ہے شرم و حیا کا پردہ
نام زینب کا بنا آلِ عبا کا پردہ
شام میں جا کہ اُٹھا کرب و بلا کا پردہ
گردنِ کفر پر شمشیر ہے بنتِ زہرا
وارثِ چادرِ تطہیر۔۔۔
طوق و زنجیر میں جکڑا ہوا بیمار چلا
نوکِ نیزہ پہ سرِ سیدِ ابرار چلا
بند آنکھوں کو کیئے فرقِ علمدار چلا
ماؤں بہنوں کو لیئے قافلہ سالار چلا
ترجمانِ غمِ شبیر ہے بنتِ زہرا
وارثِ چادرِ تطہیر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.