Teri zainab ne tera
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Others
تیری زینب نے تیرا دین بچایا نانا
تیرے اسلام پہ چادر کو لُٹا یا نانا
ایسے گُزری سرِ بازار کے جاں سے گُزری
تھے تماشائی تیری آل جہاں سے گُزری
آئے پتھر بھی مگر سر نہ اُٹھایا نانا
تیری زینب نے تیرا۔۔۔
تیرے دُشمن کی رونق کو مٹانے کے لیے
اور سوتے ہوئے ذہنوں کو جگانے کے لیے
میں نے خطبہ سرِ دربار سُنایا نانا
تیری زینب نے تیرا۔۔۔
نانا زینب تیری جس شہر کی شہزادی تھی
میری ہر سانس میرے حال پہ فریا دی تھی
سر جھُکا جاتا تھا بازار جب آیا نانا
تیری زینب نے تیرا۔۔۔
کلمہ گویوں نے مجھے سنگ بھی مارے لیکن
شام کے لوگ مسلمان تھے سارے لیکن
کوئی پُرسہ مجھے دینے کو نہ آیا نانا
تیری زینب نے تیرا۔۔۔
یہ ملا اجر مسلمانوں سے بتلائوں گی
اور یہ زخم میں اماں کو ہی دِکھلائوں گی
میں نے بازو کا نشاں سب سے چھُپایا نانا
تیری زینب نے تیرا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.