Tamam shab rahi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Tableegh e Imamia
تمام شب رہی خیموں کی پاسباں زینب
ہزار رنج و مصیبت میں ناتواں زینب
علی کی بیٹی نے چھُپنے دیا نہ خونِ حُسین
سبب و ہمت و جرا،ت کا ہے بیاں زینب
تمام شب رہی۔۔۔
وہ داغ دل پہ تھے جینا محل تھا لیکن
تھی اک سہارا اسیروں کے درمیاں زینب
تمام شب رہی۔۔۔
کبھی تو کوفہ کبھی شام اور کبھی دربار
پھِری اسیری میں در در کہاں کہاں زینب
تمام شب رہی۔۔۔
بھتیجے بھانجے بیٹے نہ کوئی بھائی رہا
ہے ایک رنج و مصیبت کی داستاں زینب
تمام شب رہی۔۔۔
گُزر کے کوفے سے بالوں سے منہ چھُپائے ہوئے
چلی ہے شام میں دینے کو امتحاں زینب
تمام شب رہی۔۔۔
نبی کا عزم علی کا جلال عزمِ حُسین
تھی شام و کوفے میں کس کس کی ترجمہ زینب
تمام شب رہی۔۔۔
عروج دین کا ذکرِ حُسین سے ہے عروج
یہ عام کر گئی پیغامِ خستہ جاں زینب
تمام شب رہی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.