Shaam aa rahi hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Rizwan Zaidi
شام آ رہی ہے دِل پر ہزاروں
صدمے اٹھائے بیٹی علیؑ کی
ہنستے ہے سارے بازار والے
روتی ہے ہائے بیٹی علیؑ کی
جانا ہے اُسکو دربار شامی
چاروں طرف ہے مجمع شرابی
زینبؑ كے سر پر چادر نہیں ہے
کس طرح جائے بیٹی علیؑ کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
تھا جس کا بھائی عباسِؑ غازی
ہے آج قیدی وہ شاھزادی
یہ شور سُن کر غیرت كے مارے
کہیں مر نہ جائے بیٹی علیؑ کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
چاروں طرف ہے ماحول ایسا
جیسے لگا ہو کوئی تماشہ
عباسؑ آجا چادر اڑھا جا
گھبرا نہ جائے بیٹی علیؑ کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
زلفیں پکڑ کر شمرِ لعیں نے
مارے طمانچے تڑپی سكینہؑ
زینبؑ كے دونوں بازو بندھے ہیں
کیسے چھڑائے بیٹی علیؑ کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
جو كہ پلی تھیں ٹکڑوں پہ اُن کے
آزاد ہیں وہ ادنیٰ کنیزیں
کیسی قیامت آئی ہے یا رب
قیدی ہے ہائے بیٹی علیؑ کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
برسا رہے ہیں پتھر ستمگر
لگتے ہیں پتھر بی بیِؑ كے سر پر
بازو بندھے ہیں بے بس ہے خود کو
کیسے بچائے بیٹی علیؑ کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
وعدہ کیا تھا اس نے خدا سے
روشن کرے گی تیرا نام چاہے
بازار جاے دربار جاے
زندان جاے بیٹی علی کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
وعدہ کیا تھا اُس نے خدا سے
روشن کریگی تِرا نام چاہے
بازار جائے دربار جائے
زندان جائے بیٹی علیؑ کی
شام آ رہی ہے۔۔۔
سجدے بچائے کعبہ بچائے
قرآن بچائے دیں کو بچائے
فرشِ عزا پہ اشکِ عزا کو
گوہر بنائے بیٹی علیؑ کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.