Badal gayi hay zamanay ki kyun nazar baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Nazim Party
بدل گئی ہے زمانے کی کیوں نظر بابا
تیرے مدینے میں زخمی تیرا جگر بابا
جواب ہاتھ سے اب تک چھپائے بیٹھی ہوں
میرے سوال کا ایسا ہوا اثر بابا
بتا رہے ہیں یہ تیور تمہاری اُمت کے
لُٹے گا کرب و بلا میں ہی میرا گھر بابا
کہاں ہے کُوفہ کہاں قُم کہاں ہے کرب و بلا
بکھر گئی میری تسبیح کدھر کدھر بابا
وہ آنکھ جلنے نہیں دوں گی میں جہنم میں
جو میرے بیٹے کے غم میں ہوئی ہے تر بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.