Salami kehte thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Raza Ali Khan
سلامی کہتے تھے اعدا رلاؤ زینب کو
سر حسین سناں پر دکھاؤ زینب کو
حسین امام کو رن میں کیا تھا جس سے شہید
وہ خوں بھرا ہوا خنجر دکھاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
امام ہوتے تھے زخمی تو کہتے تھے اعدا
جو خیمے سے نکل آے دکھاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
نہ نکلے دختر زہرا جو خیمے سے باہر
پکڑ کے ہاتھ ابھی کھینچ لاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
صدائے فاطمہ آی کہ اے میرے شبیر
تڑپ رہی ہے گلے سے لگاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
جکڑ کے لاے خیبر شکن کی بیٹی کو
یہ کہکے شام میں در در پھراو زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
جو لای شام کے بازار میں تو چلای
علی کی قبر کا رستہ دکھاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
کہا یزید نے جب شمر سے سر دربار
کدھر ہے دختر زہرا بلاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
چھپا کے بالوں سے منہ کو یہ بولی بنت علی
خدا کے واسطے لوگوں چھپاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
انیس اہلِ حرم میں بپا ہوا محشر
کہا جو حاکم اظلم نے لاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.