Sajjad mai zainab hoo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Safdar Abbas
سجاد میں زینب ہوں
میرے سر پہ ردا کوئی نہیں بازارِ جفا
مجمع ہے کوفیوں کا
میرے چلنے کی جا کوئی نہیں
سجاد میرے سر سے نو بار چھینی چادر
بلوے میں نبی زادی پھروائی گئی دردر
مل جائے ردا مجھ کو اور میری دعا کوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
سجاد میرے دل کو یہ درد ستاتا ہے
سر غازی کا نیزے سے جب خاک پہ آتا ہے
سر میرا کھُلا دیکھے غم اس سے بڑا کوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
سجاد چلوں کیسے لاکھوں ہیں تماشائی
یاد آتا رہ رہ کے عباس میرا بھائی
فریاد کروں کس سے سے اب تیرے سوا کوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
معلوم ہے اعدا کو غازی کی بہن میں
بے دست ہے وہ غازی پابندِ رسن ہوں میں
یاد آئی وفا اُس کی جب پاس رہا کوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
سجاد تیری حالت دیکھی نہیں جاتی ہے
بے پردہ مجھے دیکھے یہ بات رُلاتی ہے
سجاد تیری طرح کانٹوں پہ چلا کوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
جاتا ہے سوئے زنداں اب کنبہ محمد کا
رسی میں بندھے قیدی کانٹوں سے بھرا رستہ
اُمت نے ستم ڈھائے قسمت سے گِلاکوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
موت آئے گی زنداں میں میری بالی سکینہ کو
کیا جا کے بتائوں گی بیمارِ مدینہ کو
غم دل پہ اُٹھانے کو اب باقی بچا کوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
بازارِ ستم میں تھا زینب کا عجب عالم
اے صفدر و مظہر یہ ظالم نے کہا جس دم
ہے کون تیرا وارث زینب نے کہا کوئی نہیں
بازارِ جفا
سجاد میں زینب۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.