Sada ye deti thi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
صدا یہ دیتی تھی بنت علی حسین کے بعد
نہیں ہے موت سے کم زندگی حسین کے بعد
جہاد کرتی گیء کربلا سے شام تلک
علی کی بن گیء بیٹی علی حسین کے بعد
صدا یہ دیتی تھی۔۔۔
علی کی بیٹی نے شمشیر استقامت سے
بدل دی جنگ کی تاریخ ہی حسین کے بعد
صدا یہ دیتی تھی۔۔۔
گلے میں طوق رسن بستہ پاؤں میں بیڑی
یہی ہے وارث آل نبی حسین کے بعد
صدا یہ دیتی تھی۔۔۔
کہا یہ زوجہء حر سے تڑپ کے زینب نے
مٹانے آی ہوں تشنہ لبی حسین کے بعد
صدا یہ دیتی تھی۔۔۔
وہ جس میں جنگ کرے شیر خوار بچے بھی
پھر ایسی فوج نہ دیکھی گیء حسین کے بعد
صدا یہ دیتی تھی۔۔۔
ریحان اعظمی جیسی نماز شہ نے پڑھی
ادا نہ ہو سکی اب تک کبھی حسین کے بعد
صدا یہ دیتی تھی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.