Rulao zainab ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Shahid Baltistani
سلامی کہتے تھے اعدا رلاؤ زینب کو
سر حسین سناں پر دکھاؤ زینب کو
چھپا کے ہاتھوں سے منہ کو یہ بولی بنت علی
خدا کے واسطے لوگوں چھپاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
حسین امام کو جس سے کیا ہے رن میں شہید
وہ خوں بھرا ہوا خنجر دکھاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
نہ نکلے دختر زہرا جو خیمے سے باہر
پکڑ کے ہاتھ ابھی کھینچ لاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
ردا جو آپ سے دیوئے نہ دختر زہرا
برہنہ تیغ دکھا کر ڈراؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
جکڑ کے لائی ہیں خیبر شکن کی بیٹی کو
یہ کہکے شام میں در در پھراؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
لپٹ کے لاشہء شہ سے یہ بولی بنت علی
خدا کے واسطے بھیا بلاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
گلا کٹانے دیا کیوں نہ اپنے بدلے مجھے
میں تم سے روٹھ گئی ہوں مناؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
جگانے آ گیا نیزے سے اس گھڑی ظالم
کہا جو زینب نے کچھ پل سلاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
انیس أہل حرم میں بپا ہوا محشر
کہا جو حاکم اظلم نے لاؤ زینب کو
سلامی کہتے تھے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.