Pyare nabi ki pyari
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ali Shanawar, Ali Jee
پیارے نبی کی پیاری نواسی
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
صبر کی ملکہ زہرہ کی پیاری
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
دیکھ رہی ہے کوئی تو آئے
شانہ پکڑ کر کاش بٹھائے
نہ ہے سروری نہ ہے امیری
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
پیارے نبی کی۔۔۔
بھائی بھتیجی بھانجے بیٹے
سات وطن سے آئی تھی لے کے
ہائے مقدر آج اکیلی
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
پیارے نبی کی۔۔۔
بیٹوں کا صدمہ بھائی پہ کر کے
جس نے کئے تھے شکر کے سجدے
چھوڑ کے تنہا لاش کو اس کی
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
پیارے نبی کی۔۔۔
جس کی کنیزیں نکلی نہ باہر
بلوے میں لائے اس کو ستمگر
ہائے یہ غربت بنت علی کی
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
پیارے نبی کی۔۔۔
کتنے ہی قیدی جس نے چھوڑے
آج وہ بی بی سر کو جھکائے
اک ردا کی بن کے سوالی
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
پیارے نبی کی۔۔۔
سوچو وہ منظر سرور و ریحان
بھائی ہو جس کا وارث قرآن
کیسے وہ بی بی اشک بہاتی
شام کو قیدی بن کے چلی ہے
پیارے نبی کی۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.