Pehre par zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Ameer Hasan Aamir
شام غریباں گھپ اندھیارا
اور پہرے پر زینب ہے
خون میں ڈوبا جنگل سارا
اور پہرے پر زینب ہے
سہمے سہمے سے بچے ہے
بیوؤں کے گودی میں
دشت بلا کی خاک بھری ہے
کچھ ماؤں کی گودی میں
دل ہے غموں سے پارہ پارہ
اور پہرے پر زینب ہے
شام غریباں۔۔۔
سہرا کے اس سنت محمد میں
اک زینب کس کس کو سمبھالے
جلتی زمیں پر سوتے ہیں
سب خون میں غلطاں گود کے پالے
کوئی نہیں غربت میں سہارا
اور پہرے پر زینب ہے
شام غریباں۔۔۔
کوہ مصائب ٹوٹ پڑا ہے
غم سے کلیجے چاک ہوے ہیں
چاروں طرف نظروں میں دھواں ہے
جل کر خیمے خاک ہوے ہیں
چپ ہے مریض غم بچارا
اور پہرے پر زینب ہے
شام غریباں۔۔۔
چاروں طرف بکھرے ہیں جنازے
اور اس میں معصوم سکینہ
بوجھل بوجھل سی آنکھیں ہے
ڈھونڈ رہی ہے باپ کا سینہ
روتا ہے دریا کا کنارہ
اور پہرے پر زینب ہے
شام غریباں۔۔۔
ثانیء زہرا کو بس یہ
احساس رلاے جاتا ہے
حجر تمہارا ہے بھیا
عباس رلاے جاتا ہے
کام تو تھا یہ بھای تمہارا
اور پہرے پر زینب ہے
شام غریباں۔۔۔
دیکھ کے لاشوں کو مقتل میں
آہیں بھرتی جاتی ہیں
اس بےچینی کے عالم میں
رات گزرتی جاتی ہے
خون روتا ہے صبح کا تارا
اور پہرے پر زینب ہے
شام غریباں۔۔۔
عامر و اختر سب کی محافظ
زینب تنہا رات میں ہے
جانب دریا دیکھ رہی ہے
ٹوٹا نیزہ ہاتھ میں ہے
خاک بسر ہے کنبہ سارا
اور پہرے پر زینب ہے
شام غریباں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.