Parda dunya ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Raza Abbas Shah
پردہ دُنیا کو سیکھانے والی
آئی بازاروں میں زینب
گھر سے باہر بھی نہ آنے والی
آئی بازاروں میں زینب
پردہ دُنیا کو سیکھانے ۔۔۔
جس نے بابا سے چھُڑائے تھے کئی بار اسیر
قیدی آزاد کرانے والی
آئی بازاروں میں زینب
پردہ دُنیا کو سیکھانے ۔۔۔
جلتے خیموں سے اُٹھا لائی عباس کے بعد
علی عابد کو بچانے والی
آئی بازاروں میں زینب
پردہ دُنیا کو سیکھانے ۔۔۔
دین کی خاطر یہ بی بی سالار بنی
بن کے عباس دیکھانے والی
آئی بازاروں میں زینب
پردہ دُنیا کو سیکھانے ۔۔۔
اپنے سینے پہ سکینہ کو زندانوں میں
بعد بھائی کے سُلانے والی
آئی بازاروں میں زینب
پردہ دُنیا کو سیکھانے ۔۔۔
ننگے سر پڑھتی رہی خطبے بازاروں میں
قصرِ دشمن کو ہلانے والی
آئی بازاروں میں زینب
پردہ دُنیا کو سیکھانے ۔۔۔
کُوفی اور شامی بھی سارے گئے یہ مان جوہر
عظمتِ دیں کو بڑھانے والی
آئی بازاروں میں زینب
پردہ دُنیا کو سیکھانے ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.