Na royi zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Shahid Baltistani
زینب سا زمانے میں عزادار کہاں ہے
ہمشیر تھی بن کر رہی شبیر کی ماں ہے
تو مستقل شہ کی عزادار رہی
اپنے بچوں کو نہ روئی زینب
عمر بھر بھائی کو روتی ہی رہی
اپنے بچوں کو نہ روئی زینب
لاشیں میدان سے جو لائے مولا
سجدۂ شکر ادا اس نے کیا
ممتا کہتی رہی ماں سے پھر بھی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
پرسہ بی بی نے بھرے گھر کا دیا
ذکر بیٹوں کا کہاں اس نے کیا
آئے جب شام غریباں میں علی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
یاد کمسن کی رہی پیاس اسے
کتنا ممتا کا تھا احساس اسے
سامنے مادر اصغر کے کبھی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
اپنا ایک ہاتھ کلیجے پہ رکھے
اٹھ گئی دنیا سے روتے روتے
غم اکبر کی سناں ایسی لگی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
جس طرف عون و محمد کے تھے سر
راہ میں کی نہیں اس سمت نظر
دیکھ کر غازی کا سر روتی رہی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
سر جو زنداں میں شہیدوں کے ملے
پیار تھا کتنا اسے بھائی سے
سر لیئے گود میں وہ بیٹھی رہی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
بن کے وہ عون و محمد کی بہن
اس طرح روی لرز اٹھا وطن
جب خبر فاطمہ صغرا کو ملی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
ماں نے بیٹوں کے جو ہجرے دیکھے
آنسو آنکھوں سے تکلم نکلے
پہلے اس دن سے نہ بعد اس کے کبھی
اپنے بچوں کو نہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.