Na patthar maaro
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
نہ مارو نہ مارو نہ مارو
نہ پتھر مارو میں زینب ہوں
میں بے وطن میں بے ردا بھای میرا مارا گیا
بابا علی ماں سیدہ کرتے ہو کیوں مجھ پر جفا
نہ پتھر مارو۔۔۔
مہماں بلا کر لوٹ لیا کاٹا ہے میرے بھائی کا گلا
بے گور و کفن ہے فوج خدا اے اہلِ ستم اے اہلِ جفا
میں زینب خستہ جگر جلتی زمیں پر ہے سفر
بھای کی خوں میں نوحہ گر کیوں نہ کہوں سر پیٹ کر
نہ پتھر مارو۔۔۔
آی تھی بھرا گھر لے کر میں تم نے وہ بھرا گھر لوٹ لیا
لوٹی ہے رداییں بھی سر سے سہہ روز ہمیں پانی نہ دیا
خوں سے بھرا ہے پیرہن زخمی ہے پہلے سے بدن
ہوتی ہے سینے میں دکھن میں ہوں وقار پنجتن
نہ پتھر مارو۔۔۔
کانٹوں پہ چلاتے ہو ہم کو بے جرم ستاتے ہو ہم کو
دکھلا کے عزیزوں کے لاشے تم لوگ رلاتے ہو ہم کو
میں دختر شیر خدا نانا میرا ہے مصطفیٰ
چھینی ہے کیوں میری ردا تم کو خدا کا واسطہ
نہ پتھر مارو۔۔۔
دوڑاو نہ اونٹوں کو ایسے بچوں پہ زرا کچھ رحم کرو
ماؤں کے دلوں کے اے ظالم اس ظلم سے تم ٹکڑے نہ کرو
کرتے ہو کیوں ہم پہ ستم گھٹنے لگا بچوں کا دم
ہم سب نبی کے ہے حرم تم کو محمد کی قسم
نہ پتھر مارو۔۔۔
ریحان نبی زادی رو کر کہتی تھی سر دربار ستم
نیزے پہ میرے بھائی کا ہے سر بے پردہ ہوے بازار میں ہم
آنکھیں لہو سے بھر گیء وارث بھی اب کوئی نہیں
رویا فلک روی زمیں کہتی تھی زینب اے لعیں
نہ پتھر مارو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.