Na cheeno chadar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Irfan Haider
میرے نانا کا کلمہ پڑھتے ہو
انصاف کرو اے شام والوں
میری ماں زہرا بابا ہے علی
واویلا ہے واویلا
اے لوگوں میرا نانا ہے نبی
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر میری
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
میں یثرب کی شہزادی ہوں
ہے بھائی میرا سردار جناں
میں شرم و حیا کی مقدومہ
ہے اس کی گواہی کون و مکاں
ہے میرے لبوں پر غم کی اذاں
چادر جو چھنی مر جاؤں گی
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
بھائی پہ میرے کیوں باغی کے
الزام لگاے ہیں تم نے
سادات کی آمد سے پہلے
بازار سجاے ہیں تم نے
غم میرے بڑھاے ہیں تم نے
دل تھام کے میں یہ کہتی رہی
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
اس طرح محمد کے دل کو
تم لوگوں نے پامال کیا
صدقے کی کھجوروں سے تم نے
سادات کا استقبال کیا
صدموں نے میرا یہ حال کیا
تسبیح ہی میری یہ بات بنی
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
گلیوں میں چراغاں ہوتا ہے
اور آل پیمبر روتی ہے
نیزے پہ برادر روتا ہے
اور آل پیمبر روتی ہے
اس بات پہ خواہر روتی ہے
تم ہنستے رہے میں روتی رہی
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
بالوں کی سفیدی پر میری
میلوں کی مسافت روتی ہے
نا پاک نگاہیں اٹھتی ہے
سجاد کی غیرت روتی ہے
اس بات پہ قسمت روتی ہے
بے جرم و خطا کیوں قیدی بنی
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
بے پردہ مجھے دیکھا ہی نہیں
سورج نے کبھی بابا کی قسم
محمل کے بنا نکلی نہ کبھی
ہے یاد مجھے وہ جاہ و ہشم
کرتی ہوں بکا ہر ایک قدم
محمل کے بنا میں شام چلی
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
تاریخِ ستم دہرای گیء
مجھے جیتے جی جو مار گیء
اماں کی طرح سے زینب بھی
پیشی کے لئے دربار گیء
اور سر سے میرے دستار گیء
دربار تلک یہ کہتی گیء
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
ہے کند زبان اور قلم
آشکوں کو زباں کر سکتے نہیں
عرفان اور مظہر چاہے بھی
زخموں کو عیاں کر سکتے نہیں
روداد بیاں کر سکتے نہیں
کیوں کہنا پڑا بی بی کو میری
میں زینب ہوں کچھ شرم کرو
نہ چھینو چادر۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.